مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، احمد نفیسی نے بتایا کہ یہ حملہ مسن گاؤں سے 18 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ماہی گیری کی دو کشتیوں پر کیا گیا۔ ان کے مطابق، یہ واقعہ آج صبح تقریباً 11 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا؛ حملے کے موقع پر دونوں کشتیوں میں دو، دو افراد سوار تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد دونوں کشتیوں کے دو افراد کو جزیرہ قشم منتقل کیا گیا، جن میں سے ایک زخمی تھا اور اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
صوبۂ ہرمزگان کے گورنر کے سیاسی، سلامتی اور سماجی امور کے نائب نے بتایا کہ ماہی گیری کی دونوں کشتیوں کے دو دیگر افراد لاپتہ ہیں اور انہیں تلاش کرنے کے لیے امدادی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
احمد نفیسی نے زور دیا کہ متعلقہ ادارے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ سرکاری اور مستند رپورٹس موصول ہونے کے بعد مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ